ایران: ہم امریکہ اور اسرائیل کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔

نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور معاندانہ بیانات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں بالخصوص آرٹیکل 2 کی شق 4 کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی فوجی مہم جوئی اور جارحیت کا فوری جواب دے گا۔

امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی فوجی مہم جوئی کے خلاف سخت متنبہ کرتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ وہ امریکہ یا اس کے پراکسیوں کے کسی بھی جارحیت یا حملے کا فوری اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ یا اس کی پراکسیوں کے کسی بھی دشمنانہ کارروائی کے سنگین نتائج کی تمام تر ذمہ داری پوری طرح سے امریکہ پر عائد ہوگی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .